کراچی :وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی ہے، 2020 اقتصادی ترقی کا سال ہوگا۔
پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریگی۔
ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ فلاحی منصوبے ، ٹھوس اقدامات اور ملکی مفاد کیلئے شب و روز محنت سے ظاہر ہو رہا ہے کہ آئندہ 10 سالوں میں بھی عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔
مزید پڑھیں:کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب