امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے کیے گئے انتقامی میزائل حملوں میں 34 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹ لگنے کا اعتراف کیا ہے۔
پینٹاگان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں عراق میں قائم اڈے میں ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے بعد 34امریکی فوجیوں میں دماغی چوٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔
ینٹاگان کے ترجمان جوناتھن ہوف مین کا صحافیوں سے گفتگومیں کہنا تھا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 17 فوجی صحت یاب ہو کر پہلے ہی عراق میں واپس اپنی ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 اہلکاروں کو جرمنی منتقل کیا گیا تھا جنہیں اب امریکا لایا گیا ہے اور ان کو والٹر ریڈ ملیٹری اسپتال یا گھروں میں علاج کی سہولت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکاروں کا جزوقتی مریضوں کے طور علاج کیا جارہا ہے اور ان کو امریکا واپس لایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ