پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ میں مہاجر اور سندھ کارڈ استعمال کرنے والوں کو توبہ کرنی چاہئے، سندھ کے ٹکرے کرنے والوں کو نست و نابود کردیں گے۔
لاڑکانہ میں پاک سرزمین پارٹی کے جلسےسے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کارکنوں نے میرے خوابوں کو تعبیر کی دنیا دکھادی، آج سندھ ایک ہوگیا، سندھ کے کوئی ٹکڑے نہیں کرسکتا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مہاجر کارڈ اور سندھ کارڈ استعمال کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں کہ توبہ کریں،سندھ کے ٹکرے کرنے والوں کو نست و نابود کردیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ تمہیں پتہ ہے کہ کوئی سندھ الگ نہیں کرسکتا، سندھ پر کوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا، اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مہاجروں کے نام پر آواز لگاتے ہو کہ سندھ کے دو ٹکڑے کرو گے،مہاجر یہ نہیں چاہتا، مہاجر اپنے بھائیوں کے ساتھ سندھ کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے باعث تھر میں بچے مررہے ہیں، ایک ماہ میں 3 ہزار سے زائد لوگوں کو کتوں نے کاٹ لیا، سندھ کے حکمران اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کے لیے سندھی بھائیوں سے جھوٹ بولتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضروریاتِ زندگی کی اشیاء مہنگی ہونے پر جماعت اسلامی احتجاج کرے گی۔سراج الحق