سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی اپنے ڈائریکٹ میسج میں فیس بک جیسے ایموجی ری ایکشنز متعارف کرادیے ہیں ، ڈائریکٹ میسجز میں چیٹ ونڈو میں ہارٹ پلس کے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹوءٹر پرہارٹ پلس کے بٹن پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے 7 ایموجیز کا مینیو پوپ اپ ونڈو میں کھل جاتا ہے، ایمی ری ایکشنز کو ٹیکسٹ یا میڈیا میسجز میں ایڈ کیا جاسکتا ہے۔
ان ایموجیز میں کرائی، لول، سرپرائز، سیڈ، ہارٹ، فلیم، تھمب اپ اور تھمب ڈاؤن شامل ہیں، تو اب ٹوئٹر صارفین اسمائیلی فیس کی بجائے ٹوئٹر ہارٹ کو استعمال کرسکیں گے۔
جہاں تک آگ والے فلیم ایموجی کا تعلق ہے تو وہ کچھ منفرد ہی سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ ایسا فیس بک ری ایکشنز میں نہیں، ٹوئٹرکی جانب سےیہ فیچر کافی تاخیر سے متعارف کرایا ہے حالانکہ ایپل کے آئی میسج اور فیس بک میسنجر میں ایموجی ری ایکشنز کافی عرصے سے موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا