امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ہی دن میں سب سے زیادہ ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس کااپناہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
’فیکٹبا ڈاٹ ایس ای‘ کی جاری کردہ رپورٹ کی مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 جنوری 2020 کو امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 25 منٹ تک125 ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کیں جو کسی بھی ملک کے صدر کی جانب سے ایک دن میں ٹوئٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہیں۔
اس دوران زیادہ ڈونلڈ ٹرمپ نے زیادہ تر وہ ویڈیوز، پیغامات اور تصاویر شیئر کیں جو ان کیخلاف جاری مواخذے کی کارروائی کے خلاف تھیں، اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً ایک ماہ قبل ایک ہی دن میں 123 ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کا ریکارڈ بنایاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی امریکی صدر کی صاحبزادی سے ملاقات، پاکستانی خواتین پر گفتگو