وزیر اعظم کی کاوشوں سے پاک امریکا تعلقات میں مسئلہ کشمیر اہم ہوچکا ہے۔علیم خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی کاوشوں سے پاک امریکا تعلقات میں مسئلۂ کشمیر اہم ہوچکا ہے۔علیم خان
وزیر اعظم کی کاوشوں سے پاک امریکا تعلقات میں مسئلۂ کشمیر اہم ہوچکا ہے۔علیم خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سفارتی کاوشوں سے پاک امریکا تعلقات میں مسئلہ کشمیر اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلۂ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش اسی لیے کی کہ مسئلۂ کشمیر اہم ہے۔

تحریکِ انصاف رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے علاقائی و عالمی مفادات میں ممکنات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کے امن و امان کے لیے خطرناک اور  داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

 ٹوئٹر پر ایک ماہ قبل اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

رہنما تحریکِ انصاف عبدالعلیم خان نے کہا کہ مودی حکومت  عالمی برادری کی توجہ بھارت میں ہونے والے ملک گیر ہنگاموں سے ہٹانا چاہتی ہے، لیکن اس کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: بھارت جنگی جنون  توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔عبدالعلیم خان

Related Posts