اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈائریکٹر برائے ابلاغ فوزیہ یونس سے دفترِ خارجہ میں ملاقات کی جس کے دوران پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے پیغام میں ڈائریکٹر ابلاغ برطانوی ہائی کمیشن سے ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔
ٹوئٹر پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مجھے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈائریکٹر برائے ابلاغ فوزیہ یونس سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ہم نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مجھے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عوامی و ابلاغی معاملات پر اقدامات کے حوالے سے ڈائریکٹر برائے ابلاغ فوزیہ یونس سے تبادلۂ معلومات کا انتظار رہے گا۔
Wonderful to meet Director Communications of British High Commission @YounisFouzia in my office today. Look forward to sharing notes on media and public diplomacy initiatives in our 2 countries. pic.twitter.com/31PE90HrKF
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 22, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کوبھارت کا غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا کہ پاکستان اس کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 5اگست کو بھارت نے انتہائی غیر قانونی اقدام اٹھایا اور ہندوتوا پالیسی کے ذریعے کشمیر میں بحران پیدا کیاگیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے،دفتر خارجہ