اسلام آباد: ملک میں جاری گندم بحران کے اسباب جاننے کیلئے ایف آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، یہ ا سپیشل ٹیم بحران میں ملوث مافیا اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کواس خصوصی ٹیم کاسربراہ مقرر کیاگیا ہے جبکہ 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر عملہ بھی اس ٹیم کا حصہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم گندم اور آٹے کے بحران میں ملوث مافیا اور اصل ذمہ داروں کی نشاندہی کرے گی، آٹا اور گندم بحران میں ملوث سرکاری ملازمین اور حکومتی شخصیات بھی بے نقاب ہوں گی۔
مزید پڑھیں:منصوبہ بندی سے لایا گیا آٹے کا بحران حکومت کے خلاف سازش ہے۔محمود مولوی