بیجنگ: ایف اے ٹی ایف کےبیجنگ میں منعقدہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پاکستان کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا گیاہے۔
پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذاکرات جاری ہیں، ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات میں اکتوبر سے جنوری 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی جس پر وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27 شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت پر 196افراد کو سزائیں دیں اور نومبر 2019تک کالعدم جماعتوں پر چندہ جمع پر کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے367مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، صدر مملکت عارف علوی