اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے ناموں کی منظوری دیدی ہے، اب پارلیمنٹ اپنا جمہوری اورحقیقی کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب پارلیمنٹ میں مفاہمتی عمل آگے بڑھے گا جو ملک کے عوام کو ریلیف دینے کا باعث بنے گا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایوان میں اپوزیشن اور حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن پر حکومت اپوزیشن اتفاقِ رائے بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری