راولپنڈی: پاک فوج نے گلگت کے علاقے رتو میں برفباری میں پھنسے لمز یونیورسٹی کے 22 طلبا کو ریسکیو کرکے راولپنڈی پہنچادیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت کے علاقے رتو میں ریسکیو آپریشن کے دوران برفباری میں پھنسے جامعہ لمز کے 22 طلبا کو نکال لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام طلبا کو ریسکیو کرنے کا حکم دیا تھا ، ریسکیوکئے گئے طلباء میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں،پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طلبا کو رتو ے ریسکیو کرکے راولپنڈی پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے شہبازشریف کا وزیراعظم کو خط، 3 نئے نام تجویز