پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے دبئی کے شاہی خاندان کے فرد کو اجازت نامہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UAE Royal Family Allows Sword Hunt In Pakistan

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے دبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی امور کے ذمے دار کو 20-2019 کے شکار کے موسم میں تلور کے شکار کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

وزارت کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد عدیل پرویز کی جانب سے جاری کردہ یہ خصوصی اجازت اسلام آباد میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو بھیج دئیے گئے ہیں تاکہ اسے آگے شکاریوں تک بھیجا جا سکے۔

عدیل پرویز نے اجازت نامے میں تحریر کیا کہ ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ 20-2019 کے شکار کے موسم میں تلور کے شکار دبئی کے شاہی خاندان کے رکن اور دبئی کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول اینڈ جنرل سیکورٹی میجر جنرل شیخ احمد بن راشد المکتوم کے لیے حکومت پاکستان نے صوبے میں ضلع عمرکوٹ کی انتظامیہ کو زمین کی فراہم کے لیے تجاویز بھیج دی ہیں۔

مزید پڑھیں:ملائشیا سمٹ میں شریک ممالک عربوں کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ،متحدہ عرب امارات

انہوں نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے سے خصوصی تعلقات کا اعادہ کرتی ہے۔

ایک اور اجازت نامے میں عدیل پرویز نے کہا کہ 20-2019 کے شکار کے سیزن میں تلور کے شکار کے لیے شیخ راشد بن خلیفہ المکتوم کو ضلع بدین وار جنگ شاہی اور ٹھٹہ میں دھابیجی میں زمین فراہم کی گئی۔

اجازت نامے کے ساتھ جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق شکار کے سیزن کے دوران 10 دن میں شکار کیے جانے والے پرندوں کی حد 100مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts