لاہور: آٹا چکی مالکان نے گندم کی قیمت کی آڑ میں دیسی آٹا مزید 6 روپے مہنگا کر کے قیمت 64 سے بڑھا کر70 روپے فی کلو کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چکی مالکان نے گندم کی قیمت کی آڑ میں دیسی آٹے کی قیمت میں چھ روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
کی قیمت میں چھ روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے، اس حوالے سے چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔
چکی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم کردیں گے، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے، مہنگائی ہے کہ بڑھتی ہی جا رہی ہے جبکہ کاروبار کم ہوتے جا رہے ہیں۔
پنجاب کے علاوہ کراچی میں بھی چکی کا آٹا 2 روپے کلو مزید مہنگا کردیا گیا اور 66روپے میں فروخت ہونے لگاجبکہ چکی مالکان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں آٹا 68 سے 70 روپے فی کلو تک بھی جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور کے بڑے سپر اسٹورزنے سستے داموں دالیں بیچنے سےانکار کردیا