عوام کو ریلیف، وزیراعظم نے وزارتوں سے دو روز میں رپورٹ طلب کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan price control meeting
Imran khan price control meeting

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ وزارتوں سے دو روز میں عوام کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق اقدامات پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر موثر کنٹرول اورغریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پرغور کیا گیا۔عمران خان نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریب خاندانوں کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی انشورنس دی جارہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 7 ارب روپے مہیا کیے ہیں۔

قیمتوں پر کنٹرول، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں کیونکہ شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی یقینی دستیابی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

عمران خان نے اجلاس کو بتایا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی نشاندہی کی جائے۔ ٹائم لائنز پر مبنی واضح لائحہ عمل تشکیل دیا جائے اور تمام وزارتوں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکورٹی کونسل میں کشمیر پر بحث ہماری بڑی سفارتی کامیابی ہے۔چوہدری سرور

اجلاس میں وزیراعظم نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفے میں اضافے کے لیے تجویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کھاد کی قیمت میں 400 روپے تک کمی لانے کیلیے تجاویز کو حتمی شکل دینے بھی ہدایت کردی۔

موجودہ حکومت کی واحد ترجیح عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہے۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، ترجمان ندیم چن اور معاقن شوکت ترین نے شرکت کی۔

Related Posts