اسٹاک مارکیٹ میں 2 روزکی مندی کے بعد تیزی ، انڈیکس میں 72 پوائنٹس کااضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX 16 jan
PSX 16 jan

لاہور: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران 2 روز کی مندی کے بعد ایک بارپھر تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 72.08 پوائنٹس کے اضافے سے43 ہزار065.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتہ غیر یقینی صورتحال رہی کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی تاہم اختتام پر صرف 11 پوائنٹس کااضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 2 روز کی 11 اور 214 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج صورتحال مثبت دیکھی گئی اور حصص مارکیٹ کی 43 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی، 100 انڈیکس 72.08 پوائنٹس کے اضافے سے43 ہزار065.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 33.69پوائنٹس کے اضافے سے 19 ہزار965.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 21.68 پوائنٹس کے اضافے سے 29 ہزار914.47 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.17 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 21 لاکھ 32 ہزار 40 پوائنٹس کے شیئرز کا لین دین ہوا۔ اس لین دین کے باعث مارکیٹ میں 5 ارب 38 کروڑ 15 لاکھ 75 ہزار 386 روپے کا کاروبار ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں214 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 100 انڈیکس 43 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آگیاتھا اور 42 ہزار993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا۔

Related Posts