شاہ محمود قریشی اقوامِ متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کے لیے نیویارک پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی اقوامِ متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کے لیے نیویارک پہنچ گئے
شاہ محمود قریشی اقوامِ متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کے لیے نیویارک پہنچ گئے

نیو یارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج اقوامِ متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کے لیے نیو یارک پہنچ گئے ہیں جس کے بعد امریکی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے لیے واشنگٹن روانگی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا ایران کشیدگی دور کرنے کے لیے پہلے  ایران، سعودی عرب اور اب امریکا پہنچے ہیں تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کیا جاسکے۔

واشنگٹن روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوامِ متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اقوامِ متحدہ ترجمان سٹیفن ڈجارک نے گزشتہ روز بتایا کہ ملاقات کے لیے پاکستانی سفارت خانے نے عندیہ دیا۔

ترجمان اقوامِ متحدہ سٹیفن ڈجارک نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس ہمیشہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے تیار رہتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک میں ایک روز قیام کریں گے۔ قیام کے دوران ان کی جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس اور صدر اقوامِ متحدہ تجانی محمد بندے سے ملاقات ہوگی۔

آج رات کے وقت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خطے میں امن و امان کی صورتحال اور ایران امریکا کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے دونوں اسلامی ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے دونوں کواپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

اقوامِ متحدہ کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کی جارحیت کے حوالے سے نمائندگان کو آگاہ کریں گے۔ 

Related Posts