سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور لاک ڈاؤن کی صورتحال 160 ویں روز بھی برقرار ہے جبکہ وادی میں خوراک، اشیائے ضروریہ اور جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے جبکہ طویل ترین کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی کمی سے قحط کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
وادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل160 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں،مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون اور ٹی وی کی نشریات تاحال معطل ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں 160ویں روز بھی بھارتی محاصرے کے باعث وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف اور دہشت کا ماحول برقرار ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں نام نہاد سرد آپریشن، پکڑ دھکڑ اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کشمیری عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے، وادی میں سڑکیں سنسان ، دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی معاشی دہشت گردی سے ایرانیوں کو ادویات تک رسائی میسر نہیں، ایرانی وزیرخارجہ