وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے جھگڑے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

source: google
hassan niazi

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس میں نامزد ملزم اور اور وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی ایک اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گاڑی ٹکرا گئی، گاڑی ٹکرانے پر حسان نیازی آگ بگولہ ہوگئے اور مخالف گاڑی کی چابی نکال کر ڈرائیور کو گالیاں دیتے رہے۔

وزیر اعظم کے بھانجے کی گاڑی نجی کلب سے باہر آتے ہوئے دوسری کار سے معمولی طور پر ٹکرا گئی، جس پر وہ غصے سے لال پیلے ہو گئے، حسان نیازی کو کار ڈرائیور سے چابی چھین کر نہ صرف گالم گلوچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ غصہ ٹھنڈا نہ ہونے پر حسان نیازی نے دوسری گاڑی کو خوب ٹھوکریں بھی ماریں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی حیثیت سے دستبرداری، برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے مجسموں کی جگہ تبدیل

دوسری جانب حسان نیازی کاکہنا ہے کہ دوسری گاڑی کے ٹکرانے سے میری گاڑی کا بمپر ٹوٹ گیا جس پر میں گاڑی سے اتر کر دوسری گاڑی والے کے پاس گیا تو اس نے مجھے دھکا دیا اور مجھے مکا مارا، میں نے صرف گاڑی سے چابی نکال کر متعلقہ نجی کلب کے گارڈ کو پکڑائی تاکہ گاڑی والا بھاگ نہ جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر پہلے بھی پی آئی سی لڑائی جھگڑے کا کیس چل رہا ہے، پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے بعد دس دن تک پولیس سے روپوشی کے بعد ضمانت کے بعد حسان نیازی نے پریس کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے بہتے آنسووں بہاتے ہوئے خود کو معصوم قرار دے دیا تھا۔

Related Posts