اضاخیل ڈرائی پورٹ سے تجارت میں اضافہ ہوگااور روزگار ملےگا، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan dry port
PM imran khan dry port

نوشہرہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی ساری پالیسیاں نچلے طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہیں، اضاخیل ڈرائی پورٹ سے تجارت میں اضافہ ہوگا، روزگار ملے گا اور یہاں کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے آج نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں نئی تعمیر شدہ ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شریک ہوئے، ڈرائی پورٹ پاکستان ریلوے کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کو منصوبے کی تکمیل پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی، نوکریاں ملیں گی، 70 سال میں کبھی ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں تجارت فریٹ ٹرینوں کے ذریعے ہوتی ہے دنیا میں ریلوے کی پٹڑیاں بنتی گئیں ریلوے پھیلتا گیا اور پاکستان میں جو انگریز چھوڑ کر گئے تھے، اس سے بھی کم پٹڑیاں ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 سال کی تاریخ میں ہم نے ریلوے پر پیسا خرچ نہیں کیا، آج تک کسی نے بھی ریلوے پر سرمایہ کاری نہیں کی جس کی وجہ سے ریلوے کا برا حال ہوا، آہستہ آہستہ ہم نے دیکھا کہ ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں ہوا اور ریلوے کے حالات بگڑتے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ماضی کی حکومتیں ایلیٹ کلاس اور مخصوص طبقوں کیلیے آئیں، آہستہ آہستہ سرکاری اسپتالوں کا برا حال ہوا، لوگ پرائیویٹ اسپتال جانے لگے لیکن ہماری حکومت کا سب سے بڑا چیلنج ملک کو فلاحی ریاست بنانا اور حکومت کی تمام پالیسیوں کا مقصد پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا ریلوے ٹیکنالوجی میں چین سب سے آگے ہےاس لیے چین کے ساتھ ایم ایل ون کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں، ایم ایل ون پاکستان ریلوے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا جس سے کراچی سے پشاور کا سفر 8 گھنٹے ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومتیں اتوار اور جمعہ بازار میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائیں۔ فواد چوہدری کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں خسارہ کم ہوگیا اور ریلوے نے گزشتہ 5 سال کے مقابلے میں 5 ارب روپے زیادہ پیسہ کمایا، ریلوے کے مزدور اور انجینئر کو کہنا چاہتا ہوں آپ ریلوے کو ایسے چلائیں جیسے اپنی گاڑی کی حفاظت کرتے ہیں اور ہم کسی قسم کا سفارشی سسٹم نہیں لائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ کرپشن کوئی بھی کرے، آپ صرف معلومات دیں، ان کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن لینا ہمارا کام ہے، شیخ رشید نے ریلوے کا خسارہ کم کیا، ریلوے کو اب پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے، ریلوے کی تمام زمینوں کو فروخت کر کے انہیں کمرشلائز کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے اور محکمہ ریلوےکو فلاحی ریاست کیلئے کام کرنا ہے، ہماری ساری پالیسیاں نچلے طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہیں اور یہ سال لوگوں کی آسانیوں کا سال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو گھر، صحت اور تعلیم کی سہولیات دے رہے ہیں، آسان گھر اسکیم سے 50 سے زائد انڈسٹریاں چل پڑیں گی اور عوام کو روزگار ملے گا، راشن اسکیم کے ذریعے لوگ یوٹیلیٹی اسٹور سے سستی چیزیں خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ نوشہرہ سے آٹھ کلومیٹر دور گرینڈ ٹرنک (جی ٹی) روڈ پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ ڈرائی پورٹ 28 ایکڑ پر محیط ہے اور اسے 51 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے،جس سے خیبرپختونخواہ اورپورے خطے میں تجارتی اوراقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددملے گی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک سال میں 50 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت سے یہ منصوبہ مکمل کیا،اضاخیل ڈرائی پورٹ کے ذریعے ملک بھر میں کراچی سے مال بردار کی نقل و حمل اور پھر اس سامان کی افغانستان تک سڑک کے راستے منتقلی ممکن ہوگی۔

نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کا منصوبہ جون 2016 میں شروع ہوا، نوشہرہ ڈرائی پورٹ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے اور اس منصوبے سے پشاور میں ٹریفک مسائل بھی حل ہوں گے۔

Related Posts