کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 100 انڈیکس683.98 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار207.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج آغاز سے ہی کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیااور ابتدائی 1 گھنٹے میں مجموعی طور پر 300 سے زائد پوائنس کا اضافہ دیکھا گیاجس کے باعث 100 انڈیکس نے 43 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرلی۔
کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس 683.98 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار207.05 پوائنٹس کی سطح پر بندا ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 368.82 پوائنٹس کے اضافے سے 20 ہزار 028.20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای آل شیئر 403.79 پوائنٹس کے اضافے سے 30 ہزار058.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور 100 انڈیکس 1165.51 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 523.07 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ایران امریکا کشیدگی اور عراق میں امریکی سفارتخانے پر ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر دیکھے گئے تھے اور 100 انڈیکس میں گزشتہ دنوں شدید مندی دیکھی گئی تھی۔
تاہم امریکی صدر ٹرمپ کے فوجی طاقت استعمال نہ کرنے کے بیان پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ایک بار پھر تیزی کا رحجان دیکھا جانے لگاہے۔