جعلی خبر کا پردہ فاش؛ ایک ہزار روپے کے نئے کرنسی نوٹ کا دعویٰ بے بنیاد

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کا کوئی نیا ڈیزائن جاری نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے یہ دعوے جعلی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ہزار روپے کے مبینہ نئے کرنسی نوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جدید ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز کے ساتھ نیا نوٹ متعارف کرایا ہے۔ لیکن کیا یہ سچ ہے؟ آئیے حقیقت جانتے ہیں۔

دعویٰ کیا ہے؟

22 جون کو فیس بک پر ایک صارف نے ایک ہزار روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن کے ساتھ کیپشن تھاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ہزار روپے کا بالکل نیا کرنسی نوٹ جاری کیا ہے جس میں جدید ڈیزائن اور جدید ترین سکیورٹی اور پرنٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

اسی طرح کے دعوے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بھی وائرل ہوئے، جہاں رنگین تصاویر اور پرکشش ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کی گئی۔

حقیقت کیا ہے؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کا کوئی نیا ڈیزائن جاری نہیں کیا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے یہ دعوے جعلی ہیں۔

کراچی کے ایک نجی بینک کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ انہیں نئے نوٹ کے اجرا سے متعلق کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اسٹیٹ بینک کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی ایسی کوئی خبر یا اعلان موجود نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ہزار روپے کے نئے کرنسی نوٹ کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ اطلاعات پر بھروسہ کریں۔

Related Posts