اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت میں آر ایس ایس ایجنڈے کی ہٹلر کے فاشسٹ اہداف سے مماثلت پوری دنیا میں تسلیم کی جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلپ امریکا کی ریاست نیو ہمپشائر سے لیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شہریوں کو حقِ رائے دہی یا ووٹ دینے سے محروم رکھنا نسل کشی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی معاملہ یہودیوں کے ساتھ یورپ اور پھر میانمار میں روہنگیا کے ساتھ دیکھا گیا۔
آر ایس ایس کی کے کے کے اور ہٹلر کے فاشسٹ اہداف سے مماثلت پوری دنیا میں تسلیم کی جا رہی ہے۔ یہ کلپ امریکہ کی ریاست نیو ہیمپشائر سے ہے۔ شہریوں کو حق رائے دہی سے محروم رکھنا نسل کشی کا باعث بنتا ہے۔ یہی معاملہ یہودیوں کے ساتھ یورپ ، پھر میانمار میں روہنگیا کے ساتھ دیکھا گیا۔ pic.twitter.com/dSNKPeZiWD
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کردی جب کہ صدر مملکت کے دستخط کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئیں۔مسلح افواج قانون سازی کے مراحل مکمل ہو گئے۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت نے مسلح افواج ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی