حکومت نے پیٹرولیم بم گرادیا! قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt increases petrol price for next fortnight
FILE PHOTO

وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 266 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

May be an image of blueprint and text that says 'GOVERNMENT OF PAKISTAN FINANCE FINANCEDIVISION DIVISION *華車車央率 PRESS RELEASE Islamabad: 1st July 2025 The Government has decided to revise the prices of petroleum products for the fortnight prices effective July 1, starting today, based on the recommendations of OGRA & the relevant Ministries 2025 will be s follows: The revised Products Existing Prices w.e.f. 16.06.2025 262.59 High Speed Diesel (HSD) MS (Petrol) Rs. liter) New Prices w.e.f. 01.07.2025 .2025 01.07. 272.98 258.43 Increase/Decrease 266.79 +10.39 +8.36 *本本本本'

یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عوام پہلے ہی مہنگائی کے شدید دباؤ میں ہیں، اور بجٹ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں یہ پہلا بڑا اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے حتمی منظوری وزیر اعظم کی مشاورت سے دی گئی، تاہم اس بار قیمتوں کا اعلان معمول کے مطابق رات 12 بجے کے بجائے تاخیر سے کیا گیا۔ وزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر کی، جس کے باعث عوامی سطح پر بھی بے یقینی پائی گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافے کا سبب بنے گا بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا باعث بنے گا، جس سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوامی سطح پر تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے۔

Related Posts