پیر 30 جون 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں پیر کے روز نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو عالمی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 240 روپے فی 10 گرام پر آ گئی۔
یہ اضافہ ہفتہ کو ہونے والی کمی کے بعد سامنے آیا ہے جب فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3282 ڈالر ہو گئی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ بدستور 3782 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔موجودہ قیمتیں آج سہ پہر تک برقرار رہیں گی، اس کے بعد نئی قیمتیں مقرر کی جائینگی۔