گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں محمد ہلال خان اور عصمت علی کیلئے انعام اور عمرہ کرانے کا اعلان کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں سے ملاقات کی اور مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جذبے کو سراہا۔
گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا اور نوجوانوں کو ان کی بہادری اور انسانی خدمت کے جذبے پر تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔
گورنر نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو سول ایوارڈ دینے کیلئے وزیراعظم کو سفارش بھجوانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی بہادر نوجوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر کشتی کے ذریعے سیاحوں کو ریسکیو کیا، مقامی نوجوانوں کی یہ بہادری اور انسانی امداد کا جذبہ قابل تعریف ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے چیئرمین ہلال احمر کو سوات میں ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کیلئے مزید مستحکم کرنے کی ہدایت بھی کی۔