ملک بھر میں مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک خوشخبری آئی ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 51 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 191 روپے 80 پیسے فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔
اس کمی کا براہ راست فائدہ گھریلو صارفین کو ہوگا۔ 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 71 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، اور اب یہ 2 ہزار 263 روپے میں دستیاب ہوگا۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا اور یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔