بنگلہ دیش ٹیم کا بہادر کپتان، شکست کی ذمہ داری قبول کرکے نجم الحسن مستعفی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

بنگلہ دیش کے دلیر اور محنتی ٹیسٹ کپتان نجم الحسن شانتو نے سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد ایک مشکل لیکن سنجیدہ فیصلہ کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

شانتو نے یہ بات میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہی جہاں بنگلہ دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست ہوئی۔ اپنے جذبے اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شانتو نے واضح کیا کہ یہ ان کا ذاتی جذباتی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیم کی بہتری اور استحکام کے لیے ایک سوچ سمجھ کر لیا گیا قدم ہے۔

نجم الحسن شانتو نے بورڈ کو یہ فیصلہ کچھ دن پہلے ہی بتا دیا تھا تاکہ ٹیم کو درست سمت میں لے جانے کا موقع ملے۔ وہ چاہتے ہیں کہ سب لوگ انکے اس قدم کو ذاتی مایوسی نہ سمجھیں بلکہ ٹیم کی بہتری کے لیے ایک بالغ اور ایماندارانہ فیصلہ سمجھیں۔

شانتو نے نومبر 2023 سے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی سنبھالی، اور اپنی قیادت میں ٹیم نے کچھ یادگار کامیابیاں بھی حاصل کیں، خاص طور پر پاکستان کے خلاف اگست 2024 میں دو مسلسل جیت۔ ان کی بیٹنگ کا معیار بھی کپتانی کے دوران نمایاں رہا، جو ان کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔

اگرچہ شانتو کو رواں ماہ ون ڈے کپتانی سے ہٹایا جا چکا ہے، مگر ان کا جذبہ اور ٹیم کے لیے قربانی دینے کا جذبہ ابھی بھی زندہ ہے۔ ان کا یہ قدم بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے ایک سنجیدہ اور غیرت مند سوچ کی علامت ہے۔

Related Posts