خیبرپختونخوا میں بارش، سیلاب سے 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

11 dead, 6 injured in Khyber Pakhtunkhwa monsoon floods
ONLINE

خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 4 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا، جہاں طوفانی بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کے مختلف متاثرہ علاقوں میں 56 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے 50 جزوی طور پر جبکہ 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

ممکنہ خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے نوشہرہ اور چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال یا سیلاب کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا کو 2022 کے تباہ کن مون سون سیلاب سمیت کئی مواقع پر شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا جن میں ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور گھروں، سڑکوں و دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ صورتحال صوبے میں آفات سے نمٹنے کی تیاری اور انتظامی کمزوریوں کو واضح کرتی ہے۔

Related Posts