محرم الحرام و ممکنہ بارشوں کا امکان، چنیسر ٹاؤن میں نالوں اور سڑکوں کی صفائی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

ٹاؤن چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے کہا ہے کہ ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے نالوں کی صفائی اور چوکنگ پوائنٹس کو کلئیر کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ممکنہ بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام لازمی اسٹاف کو 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انشاءاللہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ بارشوں میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور عوام بھی زیادہ بارش کی صورت میں فوری حل کی امید کی بجائے انتظامیہ کو تھوڑا وقت دیں تاکہ وہ اپنا کام مکمل کرسکیں۔

محرم الحرام کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر صفائی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیسر ٹاؤن میں مون سون بارشوں اور محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر اقرار جلبانی، وائس چیئرمین ندیم خیالی، تمام ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر فرحان غنی نے کہا کہ شارع فیصل سمیت ہر اس مقام پر جہاں بارشوں کا پانی جمع ہونے کے خدشات ہیں ان کو فوری صاف کیا جائے۔ ٹاؤن کے زیر انتظام تمام نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے اس کو 24 گھنٹے جاری رکھا جائے اور بارشوں کے دوران تمام مشینری اور عملہ سڑکوں پر موجود رہے۔

انہوں نے ہدایات دی کہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی تمام وہ مقامات جہاں پر مجالس منعقد ہوتی ہیں یا جلوس نکالے جاتے ہیں ان راستوں کی مرمت اور صفائی کا کام مکمل کیا جایے۔ پورے ٹاؤن میں مساجد، امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین سے رابطے میں رہا جائے تاکہ کسی قسم کی کوئی شکایات موصول نہ ہوں۔

انہوں نے یہ بھی ہدایات دی کہ جن جن گلی کوچوں میں سندھ سولڈ ویسٹ کا عملہ نہیں پہنچ رہا ہے ان گلی کوچوں تک ٹاؤن کا عملہ صفائی ستھرائی کے کام کو سرانجام دے اور ٹاؤن کو مثالی ٹاؤن بنانے کے لئے بلا کسی تفریق کے کام کو سرانجام دیا جائے۔

Related Posts