بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے نیویارک کے میئر انتخابات میں حصہ لینے والے بھارتی مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کو پاکستانی قرار دے دیا۔
متنازعہ اداکارہ نے سوشل میڈیا اپنے پیغام میں بھارتی نژاد امریکی شہری ظہران ممدانی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی سے زیادہ پاکستانی لگتے ہیں، ہندو ازم کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مودی کے قریبی ساتھی کنگنا نے یہ بیان اس وقت دیا جب ممدانی سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دے کر ڈیموکریٹک پرائمری میں 43% ووٹ حاصل کرچکے ہیں، جبکہ کومو نے 36% ووٹ لیے۔
بھارتی کانگریس رہنما ابھیشیک سنگھوی نے بھی زہران ممدانی پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ان کے بولتے ہی پاکستانی خوش ہوتے ہیں۔