مکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کو نئی کسوہ پہنا دی گئی، روح پرور مناظر کی ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Holy Kaaba gets new Kiswa as Islamic new year begins in Makkah
(Image: Online)

مکہ مکرمہ میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر مسجد الحرام میں واقع خانہ کعبہ کو نئی کسوہ (غلاف) پہنا دی گئی۔

ہر سال یکم محرم کو کسوہ کی تبدیلی کی روح پرور اور عظیم الشان تقریب ایک اہم مذہبی روایت کے طور پر ادا کی جاتی ہے۔

1447 ہجری کے آغاز پر یعنی یکم محرم کو یہ مقدس تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے غلاف کعبہ کو کعبہ شریف پر نہایت عقیدت و احترام سے چڑھایا گیا۔


 

اس نئے غلاف کی تیاری میں 47 ٹکڑوں پر مشتمل اعلیٰ درجے کے سیاہ ریشمی کپڑے پر 68 قرآنی آیات کو چاندی کے دھاگوں کے ساتھ کشیدہ کاری کے ذریعے تحریر کیا گیا جن پر 24 قیراط خالص سونے کی تہہ چڑھائی گئی۔

نئے غلاف کا مجموعی وزن تقریباً 1,415 کلوگرام ہے۔ سعودی حکام کے مطابق اس سے قبل 29 ذوالحجہ کو عصر کی نماز کے بعد سابقہ غلاف کے سنہری حصوں کو نہایت احتیاط سے جدا کر لیا گیا تھا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا یہ عمل ہر سال اسلامی سال کے آغاز پر نہایت روحانی عظمت اور عقیدت کے ساتھ مکمل کیا جاتا ہے، اور اسے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم اور مقدس روایت سمجھا جاتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ خانہ کعبہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس عبادت گاہ ہے، جس کی جانب مسلمان دن میں پانچ بار نماز میں رخ کرتے ہیں اور ہر سال لاکھوں مسلمان حج و عمرہ کے دوران خانہ کعبہ کا طواف ادا کرتے ہیں۔

Related Posts