جنگ کے بعد پہلی بار پاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو نیوز 18 ہندی

پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کےدرمیان پہلی ملاقات  کا امکان ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائےدفاع کی ممکنہ ملاقات چین میں بدھ سے شروع ہونے والی ایس سی اوکے 2 روزہ اجلاس کے دوران ہونے کا امکان ہے۔

ایس سی او میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کریں گے جو چین پہنچ چکے ہیں جبکہ  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں راج ناتھ سنگھ چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ایس سی او اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی، انسداد دہشتگردی تعاون اور عسکری روابط پر غور ہوگا۔

Related Posts