اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان برقرار رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے سے 122,761 پوائنٹس پر بند ہوا، جو گزشتہ روز کے 122,246 پوائنٹس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

مارکیٹ کا آغاز مثبت رہا، تاہم چند منٹوں بعد منفی زون میں آیا لیکن جلد ہی بحالی ہوئی اور پورے سیشن کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ سیشن کے دوران انڈیکس نے 123,256 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا۔

کاروبار کے دوران 220,904,451 حصص کا لین دین ہوا، جو گزشتہ ٹریڈنگ دن کے 804,779,730 حصص کے مقابلے میں کم ہے۔ حصص کی قیمتوں کا مجموعی حجم 18.152 ارب روپے رہا، جو پچھلے دن کے 37.614 ارب روپے سے کم ہے۔

مارکیٹ میں آج 471 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 273 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آئی، اور 37 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سیز اور ریفائنریز جیسے اہم شعبوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ انڈیکس ہیوی ویٹ اسٹاکس جیسے این آر ایل، ماری، پی پی ایل، ایس ایس جی سی، میبل، این بی پی اور یو بی ایل نے سبز نشان میں ٹریڈنگ کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور آئندہ دنوں میں بھی مثبت کارکردگی کی توقع ہے۔

Related Posts