وادی نیلم کی سفیدی میں چھپا سیاہ غم، 4 ماہ بعد گمشدہ نوجوان کی لاش برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

آزاد کشمیر کی خوبصورت مگر خطرناک پہاڑی وادی نیلم ایک بار پھر سوگوار ہو گئی، جب برفانی تودے تلے دبے تیسرے نوجوان کی لاش چار ماہ بعد نکال لی گئی۔

افسوسناک واقعہ 24 فروری کو پیش آیا تھا جب دودگئی کے مقام پر تین دوست ایک برفانی تودے کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق، دو نوجوانوں کی لاشیں پہلے ہی نکال لی گئی تھیں تاہم شدید برف باری، سخت سرد موسم اور دشوار گزار راستوں کے باعث تیسرے نوجوان کی لاش تک رسائی ممکن نہ ہو سکی تھی۔

طویل تلاش، موسمی بہتری، اور مقامی رضا کاروں کی مدد سے چار ماہ بعد بالآخر تیسری لاش بھی برآمد کر لی گئی، جسے شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق پھلاوائی گریس ویلی سے تھا، جو آپس میں قریبی دوست تھے۔

یہ سانحہ نہ صرف ایک موسمی خطرے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ پہاڑی علاقوں میں بسنے والے افراد کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی بھی ہے۔ اہل علاقہ میں گہری اداسی اور دکھ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔

Related Posts