اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر قومی ادارے کے خلاف یہ کہتے ہوئے محاذ کھول دیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل جیسے ادارے پر اخراجات سمجھ سے بالاتر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں۔
پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مذہبی طبقات کی سوچ کو آج تک نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی۔ ایسے ادارے پر کروڑوں خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قومی ادارے اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیلِ نو کی ضرورت ہے۔ اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جید لوگ سنبھالیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئ رہنمائ نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نؤ کی ضرورت ہے۔جدید تقاضوں سےہم آھنگ ، انتہائ جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 9, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی ایکٹ ترامیم پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اتفاقِ رائے پاک فوج اور قومی مفادات کا تحفظ ہے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ اتفاقِ رائے آگے بڑھنا چاہئے، آج حکومتی اور اپوزیشن کمیٹی کی قانون سازی پر بہت مثبت پیش رفت ہوئی۔
مزید پڑھیں: آرمی ایکٹ ترامیم پر اتفاقِ رائے قومی مفاد کا تحفظ ہے۔فواد چوہدری