پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ترجمان دفترِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، قیامِ امن کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ترجمان دفترِ خارجہ
پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، قیامِ امن کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ترجمان دفترِ خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، ہم قیامِ امن اور استحکام کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے  کہا کہ ایران کے ساتھ ساتھ خطے کے دیر ممالک سے پاکستان گہرے تعلقات رکھتا ہے۔ خطے کے حالات کا جائزہ جاری ہے، ہم کشیدگی نہیں چاہتے۔

بریفنگ کے دوران ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا آج 158واں روز ہے جس کے دوران 80 لاکھ کشمیری دنیا سے کٹ گئے ہیں جس سے وزیر اعظم عالمی برادری کو آگاہ کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کھولی جس سے ان کا ویژن ظاہر ہوتا ہے۔

 عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ متعلقہ وزرائے خارجہ سے رابطہ کریں، خطے میں امن کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ وزیر اعظم نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا داعی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں امن سے خطے  اور دنیا میں امن و استحکام آئے گا۔

مزید پڑھیں:  واضح کردیا  نئی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts