عید کی تعطیلات کے بعد اسٹاک میں زبردست تیزی، 800 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی تعطیلات کے بعد ہفتے کے پہلے تجارتی سیشن میں زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مثبت رجحان کے پیچھے سرمایہ کاروں کی توجہ آج پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ کے اقدامات پر مرکوز ہے۔

دوپہر 1 بجکر 35 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 809.11 پوائنٹس کی مضبوط بڑھوتری کے ساتھ 122,450.11 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں خریداری کا رجحان خاص طور پر کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر سیکٹر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریز میں نمایاں رہا۔ پی آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور میزان بینک جیسے بڑے کھلاڑی بھی مثبت زون میں نظر آئے۔

حکومت پاکستان آج مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ 17.6 کھرب روپے کا پیش کرے گی، جسے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ اسی روز سینیٹ میں بھی فنانس بل پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عید سے قبل گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا، جس کی بنیادی وجہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ معاہدے پر بڑھتی ہوئی امیدیں تھیں۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1,950 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 121,641 پوائنٹس کی بلند سطح حاصل کی، جو گزشتہ ہفتے کے آغاز سے نمایاں بہتری کا مظہر ہے۔ عید کی تعطیلات کے باعث صرف چار دن کے تجارتی سیشن ہوئے۔

Related Posts