محمد رضوان سے کپتانی چھن جانے کے امکانات بڑھ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان محمد رضوان سے کپتانی واپس لیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے چند روز میں کپتانی کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرے گا اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ون ڈے کرکٹ کپتانی کے لئے سلمان علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔

نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کپتان اور نائب کپتان کے انتخاب کے لیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے اور فیصلہ نئے کوچنگ سٹاف کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ون ڈے کپتانی کے لیے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے جو اس سے قبل ٹی 20 ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو اکتوبر 2024 میں ون ڈے اور ٹی 20 دونوں فارمیٹس کی کپتانی سونپی گئی تھی لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹی 20 کپتانی ان سے واپس لے کر سلمان علی آغا کو دی گئی تھی۔

Related Posts