نوشہرہ میں 3 پوتے پوتیوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں دادی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گرفتار خاتون کے بیٹے نے عدالت میں ماں کے خلاف بیان بھی ریکارڈ کرا دیا۔
نوشہرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے بچوں کے والد نے کہا کہ اس کی ماں کو اس کی بیوی پسند نہیں تھی، اس لیے ماں نے اسے کھانے میں زہر دے کر مارنے کی کوشش کی لیکن وہ کھانا بچوں نے بھی کھالیا۔
خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ زہریلا کھانا کھانے سے میری بیوی تو بچ گئی لیکن بچے جانبر نہ ہوسکے اور موت کی آغوش میں چلے گئے۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد مقامی پولیس نے بچوں کی دادی کو گرفتار کرلیا ہے، زہر دینے کا افسوس ناک واقعہ 19 مئی کو پیش آیا تھا۔