چار مسلح افراد نے شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر

حافظ آباد میں چار مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر شوہر کے سامنے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے شوہر کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔

حافظ آباد میں 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خاوند کے سامنے خاتون سے زیادتی کرتے رہے۔ واقعے کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان تاحال فرار ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 4 نامزد سمیت 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، واقعہ 25 اپریل کو مانگٹ اونچا کے علاقے میں پیش آیا، نامزد ملزمان میں اکرام، لائق ، چاند اور خاور شامل ہیں۔

مدعی شوہر کے مطابق بیوی کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں سے حافظ آباد آ رہا تھا، مانگٹ اونچا کے قریب ملزمان پکڑ کر کھیتوں میں لے گئے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، ملزمان نے زیورات، موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی، ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی، ملزمان مقدمہ درج نہ کرنے کیلئے دھمکیاں دے رہے تھے۔

Related Posts