محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق حسین چانڈیو کو قتل کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

شہدادکوٹ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق حسین چانڈیو جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب وہ ایک مقامی مسجد کے قریب موجود تھے۔

نامعلوم مسلح افراد نے عاشق حسین پر اندھا دھند گولیاں برسائیں اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، تاہم قتل کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور جلد مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Posts