سونے کی قیمت میں زبردست عدم استحکام اور طوفانی اتار چڑھاؤ جاری ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعے کی شام ایک بار پھر کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ تیس مئی کی شام سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 599 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 3302 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔