کیا حکومت عوام کو عید سے قبل پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا تحفہ دے گی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will govt significantly cut petroleum prices as an Eid gift?
FILE PHOTO

عالمی منڈی میں گزشتہ کئی ماہ سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے تاہم پاکستانی حکومت نے اس کمی کا کوئی خاص فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا جارہا لیکن اس بار عید سے قبل امید ہے کہ حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو عید کا تحفہ دیگی۔

حکومت ہر پندرہ دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہے لیکن عوام کئی مہینوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی بڑی کمی کے منتظر ہیں، مگر ہر بار نئے نرخوں کے اعلان پر مایوسی ہی ہاتھ آتی ہے۔

اس بار بھی عوام کو امید ہے کہ حکومت 31 مئی کو عید کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کر کے انہیں تحفہ دے گی مگر ذرائع کی اطلاعات کچھ اور ہی کہانی سناتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس بار بھی حکومت یا تو موجودہ قیمتیں برقرار رکھے گی یا صرف معمولی کمی پر اکتفا کرے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

صنعتی اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 0.60 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.28 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے اس بات کا بھی قوی امکان ظاہر کیا ہے کہ قیمتیں جوں کی توں برقرار رکھی جا سکتی ہیں تاہم حتمی فیصلہ 31 مئی کو کیا جائے گا۔

Related Posts