ایران کی انتقامی کارروائی: عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کی امریکا کے خلاف انتقامی کارروائی: عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ
ایران کی امریکا کے خلاف انتقامی کارروائی: عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ

بغداد: ایران نے امریکا کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر میزائل حملے کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عراق کی عین الاسد اور تاجی ائیربیس پر ایران کی طرف سے میزائل داغے گئے۔ ایرانی عسکری ادارے پاسدارانِ انقلاب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

عسکری ادارے پاسدارانِ انقلاب نے قاسم سلیمانی آپریشن کے آغاز کی تصدیق کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم دشمن کے فوجی اڈے تباہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔

ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ آئندہ ایران پر کوئی بھی حملہ کیا گیا، تو اس کا اسی طرح سخت جواب دیا جائے گا، جبکہ دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کی طرف سے بھی حملے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا کو مناسب جواب مکمل طور پر دے دیا گیا ہے۔ ہم نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی۔

وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے اقوامِ متحدہ چارٹر میں دئیے گئے سیلف ڈیفنس کے حق کو استعمال کیا اور ہم نے اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے امریکا نے ہمارے خلاف کارروائی کی۔ 

امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق  کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔ فوجی بیسز پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے میزائلوں سے حملہ کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عسکری کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکی قیادت سے سر عام بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

تہران سے جاری کردہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کے مطابق امریکا سے جنگ کے خطرات سنگین ہوتے جا رہے ہیں، ایران نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے جنرل سلیمانی کے قتل کا سر عام بدلہ لیں گے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی حکومت کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم  جنرل سلیمانی کے قتل کی امریکا کو سر عام سزا دیں گے۔

  مزید پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا سرِ عام بدلہ لیں گے۔ایران

Related Posts