کرمان: ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے وقت بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران 56 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے وقت بھگدڑ کے باعث 200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ اس حوالےسے ایرانی حکومت کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے بھگدڑ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی شہر کرمان میں تدفین کے وقت لاکھوں افراد کا ہجوم موجود تھا جس میں 200افراد زخمی ہوئے۔