قومی اسمبلی نے مسلح افواج سربراہان کے سروسز ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NA, Senate pass resolutions expressing unflinching support for Kashmiris

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت  قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلح افواج سربراہان بشمول بری، بحری اور فضائیہ کے سربراہان کے سروسز ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں آج مسلح افواج کے سربراہان بشمول چیئرمین آف جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مدتِ ملازمت کے حوالے سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020ء ، نیوی ایکٹ اور ائیر فورس ایکٹ بلوں کی منظوری دے دی گئی۔

آ ج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے  دوران 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی آرمی ایکٹ ترامیم کے ساتھ ساتھ دیگر اہم ملکی امور پر گفتگو کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک  نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جسے اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا، جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

آرمی ایکٹ ترمیم کے تینوں بلز (آرمی، نیوی اور ائیر فورس بلز) کی منظوری قومی اسمبلی میں کثرتِ رائے سے دی گئی جبکہ اس موقعے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعتِ اسلامی نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل پیر کے روز قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے بلز کی منظوری دی جس میں اپوزیشن اراکین کی منظوری بھی شامل تھی، جبکہ منظوری اِن کیمرا اجلاس کے دوران دی گئی جس کے  بعد قومی اسمبلی سے بلز منظور کروائے جائیں گے۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد بلز کو سینیٹ میں بھی پیش کیا جائے گا جن پر سینیٹ کی سیکورٹی کمیٹی غور کرے گی جس کی منظوری آج ہی دے دی جائے گی۔

حکومت اپوزیشن کے متفقہ ٹائم ٹیبل کے مطابق بدھ کے روز سینیٹ میں بلز پر ووٹنگ کی جائے گی۔ اراکینِ سینیٹ بلز پر رائے دیں گے جس کے بعد بلز کو صدرِ مملکت کی منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا۔

Related Posts