مجھے کام کے آغاز میں متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔اداکارہ عائشہ عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Actress Ayesha Omar pays tribute to Covid-19 front line workers

پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مجھے کام  کے آغاز ہی سے متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جبکہ میں جنسی ہراسانی کے واقعات بتانے کی طاقت نہیں رکھتی۔

کراچی میں میڈیا نمائندگان کو انٹرویو دیتےہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات کے سدِ باب کے لیے می ٹو مہم ضروری ہے۔

می ٹو مہم کی افادیت پر بات چیت کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ جنسی ہراسانی سے متاثر لوگ می ٹو مہم کی بدولت سامنے آئے۔ اگر کوئی شخص جنسی ہراسانی معاملات کو بے نقاب کرنے کے لیے ہمت کرے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ می ٹو مہم کے غلط استعمال کی مکمل طور پر تردید نہیں کی جاسکتی، ایسے بہت لوگ ہیں جو مہم کا غلط استعمال کر رہے ہیں لیکن اس سے مہم کا غلط ہونا ثابت نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسانی کے ایسے کیا واقعات تھے جو مجھ پر گزرے، یہ بتانے کی طاقت نہیں رکھتی، لیکن جو لوگ یہ ہمت کرتے ہیں، ان کی حمایت کروں گی۔ مجھے اس حوالے سے گفتگو کے لیے وقت لگے گا۔ 

Related Posts