ترقیاتی کاموں پر زیادہ توجہ سے ملکی ترقی کی رفتار میں تیزی آئی۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Death ratio in Pakistan may increase in coming days: Asad Umar

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ترقیاتی کاموں پر زیادہ توجہ دی گئی جس سے ملکی ترقی کی رفتار میں تیزی پیدا ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ترقیاتی کام پر توجہ سے ملکی ترقی میں تیزی پیدا ہوتی ہے جبکہ دسمبر میں سرکاری ترقیاتی پروگرام اسکیموں کے تحت اخراجات 75 ارب روپے رہے۔ 

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ  سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت گزشتہ 5 ماہ میں اخراجات 87 ارب روپے رہے جس کے نتیجے میں کہا جاسکتا ہے کہ ایک مہینے میں ہم نے کم و بیش گزشتہ 5 ماہ جتنے اخراجات کیے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی  اسد عمر نے کہا کہ ادارہ برائے نجی و سرکاری شراکت داری (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی) کے ساتھ ملک میں ترقیاتی کام کی رفتار تیز ہوگی۔

 ٹوئٹر پر چار روز قبل  اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے  کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ نے سکھر حیدر آباد موٹر وے کے لیے 200 ارب روپے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی۔

انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے اقدام کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ ملک میں ترقیاتی کام تیز ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں ترقیاتی کام تیز ہوگا۔اسد عمر

Related Posts