مکمل خود مختار ٹورازم پولیس قائم کرنے کا فیصلہ، ذمے داریاں کیا ہوں گی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کردیں، فوٹو محکمہ سیاحت پنجاب

 پنجاب حکومت نے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے صوبے میں سیاحتی پولیس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس خصوصی فورس کے قیام کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر سیاحتی پولیس کو صوبے کے اہم شہروں میں تعینات کیا جائے گا جن میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاوہ مری، ننکانہ صاحب، بہاولپور اور کرتارپور شامل ہیں۔

یہ فورس انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کو رپورٹ کرے گی، جبکہ متعلقہ علاقوں میں ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) اور ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) اس کی نگرانی کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ٹورزم پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور گاڑیوں سے لیس کیا جائے تاکہ سیاحوں کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اس خصوصی فورس کا بنیادی مقصد سیاحوں کے لیے محفوظ، خوشگوار اور خوش آئند ماحول فراہم کرنا ہے اور پنجاب بھر میں اہم سیاحتی مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ فورس مکمل طور پر خودمختار ہوگی اور اسے دیگر پولیس ذمہ داریوں سے الگ رکھا جائے گا۔

Related Posts