علی ظفر کی سالگرہ، نامور گلوکار کتنے برس کے ہوگئے؟ کیریئر پر ایک نظر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی ظفر اپنی بیگم کے ساتھ محبت کیلئے بھی مشہور ہیں، فوٹو دی نیوز

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر 45 برس کے ہوگئے۔

موسیقی، فلم اور ماڈلنگ کے میدان میں بہترین صلاحیتوں سے پہچانے جانے والے علی ظفر نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں۔ 18 مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہونے والے علی ظفر نے فنی سفر کا آغاز فلم “شرارت” کے لیے گیت گا کر کیا، جس کی ہدایتکاری ثمینہ پیرزادہ نے کی تھی۔

2003 میں ان کا پہلا میوزک البم “حقہ پانی” ریلیز ہوا، جس کا گانا “چھنو” انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ ان کی آواز میں کشش اور گہرائی نے انہیں موسیقی کے میدان میں ایک منفرد مقام دلایا۔ علی ظفر نے نہ صرف رومانوی گیت گائے بلکہ حمدیہ کلام بھی پیش کیے جنہیں خوب پذیرائی ملی۔

علی ظفر پاکستان سپر لیگ کے لیے گائے گانوں کی بدولت کرکٹ حلقوں میں بھی مقبول ہیں۔ انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسٹیج پرفارمنسز میں اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

علی ظفر بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں انہوں نے بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کے ساتھ بھی فلم کی ہے۔

Related Posts